ارنا کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ بحیرہ احمر میں تین امریکی جنگی جہازوں پر اس وقت حملے کئے گئے جب وہ مقبوضہ فلسطین کی طرف جارہے تھے ۔
انھوں نے بتایا ہے امریکا کے یہ تینوں جنگی بحری جہاز صیہونی دشمن کی مدد اور پشت پناہی کے لئے مقبوضہ فلسطین کی طرف جارہے تھے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکا کے ان تینوں جنگی جہازوں پر اسی وقت حملے کئے گئے جب یمن نے تل ابیب اور عسقلان پر حملے کئے تھے۔
یحیی سریع نے کہا کہ جنگ دفاع مقدس اور فتح موعود میں آج کی بحری کارروائیاں آپریشن طوفان الاقصی کی حمایت میں اور یمن کے خلاف امریکا اور برطانیہ کی جارحیتوں کے جواب میں کئے گئے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ کارروائیاں یمنی بحریہ اور میزائل نیز ڈرون یونٹ نے مشترکہ طور پر انجام دی ہیں اور ان میں 23 بیلسٹک میزائل اور ڈروں طیارے استعمال کئے گئے۔
یحیی سریع نے بتایا کہ ان کارروائیوں میں امریکا کے تینوں جنگی جہازوں پر براہ راست حملہ کیا گیا ہے۔
انھوں نے آخر میں کہا کہ ہم فلسطین اور لبنان کی حمایت میں اپنے حملے بڑھانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
آپ کا تبصرہ