ارنا کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے امریکا اور متحدہ عرب امارات کے 23 ستمبر2024 کے مشترکہ بیان کی تین ایرانی جزیروں تنب بزرگ ، تنب کوچک اور ابوموسی سے متعلق شق کی مذمت کی ہے۔
ناصر کنعانی نے کہا کہ ہے کہ تینوں جزیرے، ابوموسی، تنب بزرگ اور تنب کوچک سرزمین ایران کا اٹوٹ حصہ ہیں اور ان کے بارے میں تیسرے کسی بھی فریق کا بیان باطل اور مسترد ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایرانی جزیروں کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے تکراری دعووں اور ديگر ملکوں کے سیاسی بیانات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ تینوں جزیرے ایران کا اٹوٹ حصہ ہیں اور اس قسم کے بیانات سے ان کی قانونی حیثیت پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے
آپ کا تبصرہ