25 ستمبر، 2024، 4:29 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85607680
T T
0 Persons

لیبلز

وزیر توانائی: ایران توانائی کے شعبے میں برکس کے ساتھ تعاون  بڑھانے کے لئے تیار ہے

ماسکو- ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی نے کہا کہ ایران کے پاس توانائی کے شعبے میں اچھی ٹیکنالوجی اور کافی گنجائشیں پائی جاتی ہیں اور وہ روس سمیت برکس کے سبھی اراکین سے تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہے

ارنا کے مطابق عباس علی آبادی نے بدھ کو برکس کے وزرائے توانائی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو پہنچنے کے بعد تنظیم کے اراکین کے ساتھ تعاون کے فروغ اور تقویت کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی ممتاز پوزیشن کا ذکر کیا۔

 انھوں نے کہا کہ ایران اس اجلاس میں صعنتی اور تکنیکی تعاون میں توسیع کے لئے بعض تجاویز پیش کرے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی نے کہا کہ برکس ایک بہت ہی اہم تنظیم ہے جو اقتصادی نقطہ نگاہ کے علاوہ دیگر پہلوؤں سے بھی خاص اہمیت رکھتی ہے۔

انھوں نے برکس کے وزرائے توانائی کے اجلاس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ برکس کے بعض اراکین دنیا میں توانائی پیدا کرنے والے اہم ممالک ہیں اور بعض دیگر ایٹمی توانائی استعمال کرنے والے ممالک ہیں اور اس بات نے اجلاس کی اہمیت دوچنداں کردی ہے۔

عباس علی آبادی نے کہا کہ ایران شمال میں روس سے اور اس کے ذریعے چین سے  اور جنوب میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات متصل ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی اس جغرافیائی پوزیشن نے برکس کے اراکین کے ساتھ تعاون کے فروغ اور تقویت کے حوالے سے اس کو ممتاز حیثیت کا مالک بنادیا ہے۔   

ایران کے وزیر توانائی  نے کہا کہ یہ اجلاس برکس کے اراکین کے درمیان ہمہ گیر اور مفید تعاون کا ایک اچھا موقع ہے جس میں وہ    ارکین کے درمیان صنعتی اور تکنیکی تعاون میں توسیع کے حوالے سے بعض اہم تجاویز پیش کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .