25 ستمبر، 2024، 11:11 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85607187
T T
0 Persons

لیبلز

ایران خلیج فارس میں اجتماعی تعاون کی حمایت کرتا ہے، کنعانی

تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران خلیج فارس ممالک کے درمیان مذاکرات اور تعاون کو مضبوط کرنے کے حوالے سے سنجیدہ کوششوں کا حامی ہے تاکہ خطے کے ممالک کے درمیان تعمیری تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے IRNA کے خارجہ پالیسی رپورٹر کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران اور خلیج فارس کے 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ خلیج فارس ممالک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات پروگرام کا حصہ ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خلیج فارس ممالک کے درمیان اجتماعی تعاون کو مستحکم کرنے کے ہر اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے اور خلیج فارس کے تمام ممالک کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .