24 ستمبر، 2024، 9:53 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85606673
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے جزیرہ کیش میں باڈی بلڈنگ کی انٹرنیشنل چیمپئن شپ کا آغاز

تہران (ارنا) ایران کی میزبانی میں 78ویں باڈی بلڈنگ کے انٹرنیشنل چیمپیئن شپ مقابلے جزیرہ کیش میں شروع ہوگئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی میزبانی میں 78ویں انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ شروع ہو گئی ہے جو جمعہ 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔ ایونٹ کا باضابطہ آغاز غیر ملکی ٹیموں کی جزیرہ کیش آمد کے بعد، ویٹ لفٹنگ ایونٹ سے ہوا۔

آئی ایف بی بی ورلڈ فیڈریشن کے اعلان کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں 5 براعظموں کے 70 ممالک کے نمائندے شریک ہیں اور وہ 3 روز تک باڈی بلڈنگ اور فٹنس چیلنج کے مقابلے کریں گے۔

اس موقع پر فٹنس اور باڈی بلڈنگ کی عالمی فیڈریشن کے سربراہ رافائل سانتونخا نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم ایران میں موجود ہیں اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایران کھیلوں سے محبت کرتا ہے۔ ہم سب یہ واضح کرنے آئے تھے کہ ہمارا مشترکہ اقدار کھیل ہے، جو ہماری ہمدلی کو مزید بڑھاتا ہے۔ یہاں وہ لوگ بھی ہیں جو پہلی بار ایران آئے اور اسطرح انہیں موقع ملا کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو دیکھیں اور ایران کی تاریخ سے آشنا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہاں آنے پر فخر اور خوشی ہے اور میں ایرانیوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں دنیا کے ہر فرد کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ جزیرہ کیش آئیں اور اس کی خوبصورتی دیکھیں جس کی وجہ سے ہم نے کیش میں 78 ویں ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .