23 ستمبر، 2024، 2:00 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85605017
T T
0 Persons

لیبلز

سپاہ نیوی جدید ترین وسائل سے لیس ہے

23 ستمبر، 2024، 2:00 PM
News ID: 85605017
سپاہ نیوی جدید ترین وسائل سے لیس ہے

 بو شہر- ارنا – سپاہ نیوی کے زون ٹو کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ خلیج فارس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی آبی سرحدوں کی حفاظت کے لئے  سپاہ نیوی جدید ترین فوجی اور دفاعی وسائل سے لیس ہوگئی ہے

ارنا کے مطابق سپاہ نیوی کے زون ٹو کے کمانڈر ریئر ایڈمیرل حیدر ہنریان مجرد نے پیر کو بوشہر میں دفاع مقدس کی نمائش کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی توانائی ایسی ہے کہ کوئی بھی جارح ملک اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

 انھوں نے کہا کہ سپاہ نیوی پوری طاقت سے خلیج فارس کے دفاع کے لئے آمادہ ہے۔

 ریئرایڈمیرل ہنریان مجرد نے کہا کہ دفاع مقدس کے دور کے تجربات اور دفاعی صنعت میں پیشرفت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی طاقت میں روز افزوں اضافہ ہوا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ آج ایران اسلامی کی سلامتی آٹھ سالہ دفاع مقدس کے شہیدوں کے پاکیزہ خون کی مرہون منت ہے۔

سپاہ نیوی کے زون ٹو کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کے ڈیٹرینس پاور میں اضافہ ہوا ہے ۔  

 انھوں نے ایران اسلامی کی عزت، قوت اور توانائی کو آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دور میں سپاہیان اسلام کی دلاوری اور فدکاریوں کی مرہون منت قرار دیا اور کہا کہ ایران اسلامی کی توانائیوں میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔

ریئر ایڈمیرل ہنریان مجرد نے کہا کہ خلیج فارس میں پائیدار امن و سلامتی ہے اور اس ریجن میں ہر قسم کی بے ضابطگی اور بدامنی کی کوشش کا محکم جواب دیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .