پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی ای او نے جابری انصاری کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی

اسلام آباد - ارنا - پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے سی ای او نے "حسین جابری انصاری" کو اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی ارنا کے نئے سی ای او کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی اور دونوں نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون میں فروغ پر زور دیا۔

پاکستان کی سرکاری  نیوزایجنسی  اے پی پی کے سی ای او محمد عاصم نے  ارنا کے نئے سی ای او کو مبارکباد کے  پیغام میں لکھا: ایران اور پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسیوں کے درمیان خاص طور پر اہم خبروں کے تبادلے پر تعاون کے لئے معاہدہ ہوا ہے جو در اصل دونوں ملکوں کے قومی مفادات میں ہے۔

انہوں نے  ارنا  اور  اے پی پی  کے درمیان رابطوں کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا: تعاون کی سطح کو بہتر بنانے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے  دونوں  اداروں کے اعلی حکام کو وفود کی آمد و رفت کا پروگرام بنانا چاہیے۔

واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران کی  وزارت خارجہ کے سابق ترجمان حسین جابری انصاری کو اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی"ارنا"  کا سی ای او مقرر کر دیا گیا۔

حسین جابری انصاری نے اپنے کیریئر کا آغاز تین دہائیوں قبل وزارت خارجہ کی فلسطین ڈیسک سے کیا تھا۔ گزشتہ تین عشروں کے دوران انہوں نے وزارت خارجہ کے مختلف شعبوں میں مختلف ذمہ داریاں سنبھالیں۔

حال ہی میں ان کی کتاب "اخگر بہ گریبان"  بازار میں آئی ہے جو ایک فلسطینی مفکر ا اسٹریٹجسٹ منیر شفیق  کی خود نوشت سوانح حیات کا ترجمہ ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .