صیہونی حکومت جیسے مجرم کے پاس کبھی بھی ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں

تہران- ارنا-بیروت میں ایرانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت جیسے مجرموں کو، جن پر پیجرز تک رسائی کے سلسلے میں بھی اعتبار بھی نہیں کیا جا سکتا، کبھی بھی ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے  سوشل میڈیا پر شا‏ئع ہونے والے اپنے ایک پیغام میں کہا: اسرائیل، ایک ایسی حکومت جسے کسی بھی قسم کی ٹکنالوجی کا حق نہيں ہے۔

پیغام  میں مزید کہا گيا ہے کہ  جن مجرموں پر پیجر تک رسائی  کے سلسلے میں بھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا انہیں کبھی بھی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

لبنان میں ایرانی سفارتخانے نے کہا:  نسل پرست صیہونی حکومت کو اب غیر مسلح کرنا ہوگا، کل بہت دیر ہوچکی ہوگی ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .