اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت اور بین الاقوامی مسائل پر اسلامی جمہوریہ کے موقف کی وضاحت کے لیے صدر مملکت آج بروز اتوار ایک اعلی سیاسی وفد کے ہمراہ نیویارک روانہ ہو گئے۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس ميں شرکت اور تقریر کے علاوہ " میثاق آئندہ " سربراہی اجلاس سے بھی خطاب کریں گے اور جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شریک کئی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ .
صدرمملکت، امریکہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی حلقوں اور شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے ان کے سوالات کے جواب بھی دیں گے۔
آپ کا تبصرہ