ارنا نے الاقصی ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ضاحیہ جنوبی پر دہشت گردانہ فضائی حملے کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے حزب اللہ کی انتقامی کارروائیوں کے خوف سے پورے مقبوضہ فلسطین میں ہائی الرٹ کی سطح بڑھا دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اسی کے ساتھ حزب اللہ لبنان کے میزائلی اور ڈرون حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کی 33 صیہونی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر دسیوں میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔
صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شہر صفد کے مشرق میں روش بینا نامی علاقے میں ایک عمارت پر براہ راست حملہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے جمعے کو لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ضاحیہ جنوبی میں رہائشی علاقے پر فضائی حملہ کیا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے اس حملے میں دو رہائشی عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہوگئيں۔
ابتدائی رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت کے اس فضائی حملے میں 12 افراد کے شہید 66 کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ شہید ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی بتائی گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں آٹھ کی حالت نازک ہے۔
آخری اطلاع ملنےتک منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے میں ممکنہ طورپر دبے ہوئے لوگوں کی تلاش جاری تھی۔
صیہونی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ حزب اللہ کے ایک سینیئر کمانڈر کو قتل کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔
صیہونی حکومت کے چینل 12 نے کہا ہے کہ جمعے کو بیروت کے ضاحیہ جنوبی پر فضائی حملہ حزب کے سینئیر کمانڈر ابراہیم عقیل اور چند دیگر اہم کمانڈروں کو قتل کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ