ارنا کے مطابق لبنان کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ دارالحکومت بیروت کے علاقے ضاحیہ جنوبی پر غاصب صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ فضائی حملے میں آٹھ افراد شہید ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں 59 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
لبنان کے محکمہ صحت کے مطابق یہ ابتدائی اعدادوشمارہیں اور شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں بیروت کے علاقے ضاحیہ جنوبی کی دو عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ