ارنا نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے فضائی حملے کے بعد ضاحیہ جنوبی میں ایک عمارت سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے اس حملے میں پانچ بچے شہید ہوئے ہیں۔
المیادین ٹی وی کے مطابق بیروت کے ضاحیہ جنوبی پر صہیونی حکومت نے ڈرون کے ذریعے کئی میزائل گرائے ہیں۔
صیہونی حکومت کے میڈیا کا کہنا ہے کہ بیروت کے ضاحیہ جنوبی پر یہ فضائی حملہ ایف 35 سے کیا گیا ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ایک عمارت پر دو میزائل گرے ہیں اور بعض رپورٹوں کے مطابق چار میزائل گرائے گئے ہیں۔
عرب میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ بیروت کے ضاحیہ جنوبی میں حضرت قائم کمپلیکس کے نزدیک الجاموس نامی علاقے پر کیا گیا ہے۔
لبنانی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ بیروت کے ضاحیہ جنوبی پر غاصب صیہونی حکومت کے اس فضائی حملے میں 5 بچے شہید ہوئے ہیں۔
لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
لبنان کے المنار ٹی وی نے ایک کی شہادت اور پندرہ کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
آپ کا تبصرہ