ارنا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دسویں ہنگامی اجلاس میں عالمی عدالت انصاف کی مشاورت کے نقطہ نگاہ سے سرزمین فلسطین پر غاصب صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے قانونی نتائج پر مباحثے کے بعد اسرائیلی حکومت کے خلاف قرار داد پاس ہوگئي ۔
اقوام متحدہ کے رکن 124 ملکوں نے قرار داد کے حق میں اور صرف 14 ملکوں نے مخالفت میں ووٹ دیئے جبکہ 43 ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے جنرل اسمبلی کے اس ہنگامی اجلاس میں مظلوم فلسطینی کی عوام اوران کی امنگوں کی حمایت مبنی اپنا اٹل موقف بیان کیا اور غاصب صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے سرزمین فلسطین سے قبضہ ختم کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسلامی جہموریہ ایران نے قرار داد کے حق میں ووٹ دینے کے ساتھ ہی عالمی براداری سے مطالبہ کیا کہ صیہونی حکومت کو فلسطینیوں کی پوری سرزمین واپس کرنے اور فلسطینی عوام کو تاوان ادا کرنے پر مجبور کیا جائے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار پھر صیہونی حکومت کے جعلی اور غیر قانونی ہونے نیز اس کو کبھی بھی کسی بھی قیمت پر تسلیم نہ کرنے نیز مظلوم فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے اپنے دیرینہ موقف کا اعلان کیا۔
آپ کا تبصرہ