جنوبی افریقہ: غزہ میں اسرائیلی حکومت کی نسل کشی کے خلاف سیکڑوں صفحات پر مشتمل دستاویزات تیار

تہران - ارنا - جنوبی افریقہ کے صدر "سیریل رامافوسا" نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اگلے ماہ بین الاقوامی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کی نسل کشی سے متعلق حقائق اور دستایزات کے سیکڑوں صفحات کی ایک جلد پیش کرے گا۔

جنوبی افریقہ کے صدر نے صیہونی حکومت  کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی  کے خلاف مقدمہ کے بارے ایک  میں سوال کے جواب میں کہا کہ جنوبی افریقہ اگلے ماہ صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں دائر مقدمہ کے لئے  سیکڑوں صفحات پر مشتمل حقائق اور دستاویزات  کی ایک  جلد  پیش کرے گا۔  

انہوں نے کہا: ہم اس مقدمہ کی پیروی میں بے حد سنجیدہ ہیں اور  ہم اگلے ماہ عالمی عدالت انصاف میں اس سلسلے میں  حقائق اور شواہد پیش کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا:  ہمارا بدستور یہ کہنا ہے کہ  فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی بند اور جنگ بندی ہونی چاہیے جس کے بعد یرغمالیوں کی واپسی ہونی چاہیے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .