14 ستمبر، 2024، 1:42 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85596036
T T
0 Persons

لیبلز

"چمران 1" سیٹلائٹ  نے سگنل بھیجنا شروع کر دیا

تہران- ارنا- ایران کے چمران-1 سیٹلائٹ نے خلا سے سگنل بھیجنا شروع کر دیا ہے۔

 ہفتے کی صبح چمران 1 تحقیقی سیٹلائٹ قائم- 100 سیٹلائٹ لانچر کے ذریعے لانچ کیا گیا تھا ۔

 چمران 1 ریسرچ سیٹلائٹ کو ایران الیکٹرانک انڈسٹریز اسپیس گروپ صا ایران نے ایرو اسپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور  نالج بیسڈ نجی کمپنیوں کے تعاون اور شراکت  سے تیار کیا ہے۔

اس سیٹلائٹ کا وزن تقریباً 60 کلو گرام ہے اور اس کا بنیادی مشن ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر سسٹمز کی جانچ کرنا ہے ۔

قائم- 100  سیٹیلائٹ لانچر ٹھوس ایندھن  سے چلتا ہے ۔ اسے پاسداران انقلاب فوج کے ایرو اسپیس یونٹ کے ماہرین نے  تیار کیا ہے ۔ یہ لانچر  اپنے دوسرے آپریشن میں چمران 1 سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ  خلاء میں پہنچانے میں کامیاب رہا تھا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .