13 ستمبر، 2024، 2:19 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85595134
T T
0 Persons

لیبلز

شام کے علاقے مصیاف میں ایرانی مشیروں کے بارے میں صیہونی حکومت کا دعوی جھوٹا ہے

 تہران – ارنا – شام میں ایران کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ مصیاف پر صیہونی حکومت کے حملے میں کسی ایرانی مشیر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے

 ارنا کے مطابق دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے اپنے سماجی رابطے کے پیج پر ایک پیغام جاری کرکے لکھا ہے کہ صیہونی  حکومت گیارہ مہینے سے مسلسل ناکامی اور شکست کا سامنا کررہی ہے۔

دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کی نا امیدی اور مایوسی اتنی بڑھ گئی ہے کہ اس کو بچوں کے قتل عام اور جھوٹ پھیلانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نظر نہیں آرہا ہے۔

 اس پیغام میں آیا ہے کہ ہم شام کے علاقے مصیاف پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں لیکن اس حملے میں کسی بھی ایرانی مشیرکو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اورصیہونی حکومت کے دعووں کی سختی سے تردید کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ اس کے دعوے بالکل جھوٹے ہیں۔  

  دمشق میں ایران کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ صرف غیر معروف ذرائع ابلاغ جنہیں کوئی نہیں جانتا، اس غاصب حکومت کے لاؤڈ اسپیکر بنے ہوئے ہیں،اس طرح کے جھوٹے دعوے پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .