13 ستمبر، 2024، 11:27 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85594992
T T
0 Persons

لیبلز

 یمنی افواج کے حملوں میں صیہونی حکومت سے متعلق 80 بحری جہازوں کو نقصان پہنچا ہے

 تہران – ارنا – میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ نومبر 2023 سے اب تک بحیرہ احمر میں یمنی افواج کی کارروائیوں میں غاصب صیہونی حکومت سے متعلق 80 بحری جہازوں کو نقصان پہنچ چکا ہے

ارنا نے جمعرات کی صبح رای الیوم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ نومبر 2023 سے اب تک بحیرہ احمر میں یمنی افوج کے ڈرون اور میزائلی حملوں میں صیہونی حکومت سے تعلق رکھنے والے 80 سے زائد بحری جہازوں کو نقصان پہنچ چکا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں فلسطین  کی حمایت میں یمنی افواج کی کارروائیوں میں  غاصب صیہونی حکومت کے دو بحری جہاز غرق ہوچکے ہیں جبکہ ایک جہاز کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

 ارنا کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے گزشتہ چند مہینوں کے دوران بحیرہ احمر، بحر ہند اور باب المندب میں غاصب صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے ساتھ ہی دیگر ملکوں کو ان بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جو اس غاصب حکومت کے لئے سامان لے کر مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جارہے تھے۔

  یاد رہے کہ یمن کی مسلح افواج نے اعلان کررکھا ہے کہ جب تک غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ اور مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام  بند نہیں ہوجاتا، اس وقت تک بحیرہ احمر میں غاصب صیہونی حکومت اوراس کے حامی اتحاد کے  بحری جہازوں پر ہمارے حملے بھی جاری رہیں گے۔

 امریکا اور برطانیہ اب تک غاصب صیہونی حکومت کی حمایت میں کئی بار یمن کے مختلف شہروں اورعلاقوں پر حملے کرچکے ہیں لیکن بحیرہ احمر میں غاصب صیہونی حکومت کا سمندری محاصرہ توڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .