8 ستمبر، 2024، 8:31 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85590767
T T
0 Persons

لیبلز

 ایران بیماریوں کے علاج میں فارماکوجنیٹک سائنس میں خطے میں پیشقدم ہے

تہران – ارنا – پہلی ایران فارماکوجنیٹک بین الاقوامی کانفرنس کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس وقت ایران معالجے کی اس سائنس میں خطے میں پیشقدم ہے اور بیرون ملک مقیم بہت سے ایرانیوں کا اس روش سے کامیاب علاج کیا گیا ہے۔  

 ارنا کے مطابق پہلی ایران فارماکوجنیٹک کانفرنس 6 نومبر سے 8 نومبر تک ایران میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے رازی کنوینشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔

اس رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس کے چیئرمین پروفیسر داریوش فرہود نے بتایا ہے کہ فارماکو جنیٹک سائنس کی مدد سے ہر بیمار کے لئے اس کی جنیٹک خصوصیات کی مناسبت سے مخصوص دوا تیار کی جاسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ  مثال کے طور پر بریسٹ کینسر میں مبتلا خواتین کے سیل اور ان کے خون کے نمونے کی مدد سے ایم جی ایس مشین کی مدد سے کینسر کی جنیٹک خصوصیات معلوم کرکے اس کے علاج کی مخصوص دوا تیار کی جاسکتی ہے۔

پروفیسر داریوش فرہود نے فارماکو جنیٹک سائنس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس سائنس کی مدد سے بیماری کے عامل جینز (genes)   کا پتہ لگاکر اس کے علاج کے موثر دوا تیار کی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حال حاضر میں اس علاقے میں ایران اس سائنس میں پیشقدم ہے اور بیرون ملک مقیم بہت سے ایرانیوں کا اس سائنس کی مدد سے کامیاب علاج کیا جاچکا ہے۔  

 پروفیسرداریوش فرہود نے بتایا کہ فارماکو جنیٹک سائنس پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس ایران میں منعقد  ہورہی ہے ۔

 انھوں نے بتایا کہ اس کانفرنس میں مختلف پینلوں میں اس طریقہ علاج کا جائزہ لیا جائے گا۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .