7 ستمبر، 2024، 8:59 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85589726
T T
0 Persons

لیبلز

برطانوی دارالحکومت میں فلسطین کےحامیوں کے مظاہرے

 لندن – ارنا – فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے ایک بار پھر لندن کی سڑکوں پر مظاہرہ کرکے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا

لندن سے ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت میں فلسطین کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی مخالفت میں ہونے والے ان مظاہروں میں مختلف اقوام اور مذاہب کے لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھاکرصیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

 اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے اپنے نعروں میں اپارتھائیڈ نظام کے خاتمے  اور جنگ فوری طور پر بند کرنے نیز فلسطین  کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا۔  

مظاہرین نے برطانیہ کے رائل پیلیس کے قریب اجتماع  اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا اور اس کے بعد صیہونی حکومت کے سفارت خانے کی طرف مارچ کیا۔

رپورٹوں میں بتایا گیا  ہے کہ برطانوی پولیس نے آج بہت سی جگہوں پر صیہونی حکومت کی مخالفت میں اجتماع اور مظاہروں کو روکنے کی کوشش کی ہے۔

مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک فلسطینی عوام کی نسل کشی جاری رہے گی ان کے مظاہرے بھی جاری رہیں گے۔

لندن میں آج ہونے والے مظاہروں میں لوگوں  نے برطانوی حکومت سے غاصب صیہونی حکومت کو اسلحے کی فروخت مکمل طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں آج ہونے والے مظاہروں میں بعض اراکین پارلیمان اور مختلف تجارتی نیز لیبر یونینوں کے اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی اور لندن اور تل ابیب کے درمیان اسلحہ جاتی تعاون مکمل طورپر منقطع کئے جانے کا مطالبہ کیا۔  

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .