3 ستمبر، 2024، 11:40 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85586383
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کا قفقاز خطے میں جغرافیائی تبدیلیوں سے گریز پر زور۔

تہران (IRNA) ایران کے نائب وزیر خارجہ نے خطے میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں میں کسی قسم کی تبدیلیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران علاقائی امن و سلامتی کی حمایت جاری رکھے گا۔

تہران میں روسی سفیر کے ساتھ ایک ملاقات میں ایران کے نائب وزیر خارجہ مجتبی دمیرچی لو کا کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ خطے کے تمام ممالک کے جائز مفادات اور خدشات پر توجہ دی جائے اور جغرافیائي سرحدوں کی تبدیلی کے کسی بھی عمل سے گریز کیا جائے۔

 انہوں نے دیگر ملکوں کی خودمختاری، ارضی سالمیت اور باہمی مفادات کے احترام کو  قفقاز کے علاقے میں پائيدار امن  کی ضمانت اور علاقائی تعاون کی بنیاد قرار دیا۔   

فریقین نے خطے کے مسائل حل کے لئے علاقے کے  ممالک کی توانائيوں کو بروئے کار لانے، خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے اور تمام فریقوں کے مفادات پر  توجہ دینے کے  ساتھ ساتھ معاشی منصوبوں پر عمل درآمد کی راہوں کا بھی جائزہ لیا۔

ملاقات میں ایران، روس اور آذربائیجان  کے وزرائے خارجہ کے مجوزہ مشاورتی اجلاس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .