1 ستمبر، 2024، 12:09 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85584864
T T
0 Persons

لیبلز

ایشین پیرالمپک: پسٹل کوئین نے تاریخ رقم کر دی

تہران (ارنا) ایشیائی پیرالمپک کمیٹی نے پیرس میں ایرانی خاتون کی شاندار کارکردگی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کوئين آف پسٹل نے پیرالمپک میں اپنا پانچواں تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔

ارنا کے مطابق، ایشیائی پیرالمپک کمیٹی نے سارہ جوانمردی کے چوتھے تمغے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے لندن 2012 گیمز میں برونز میڈل، ریو 2016 گیمز میں دو گولڈ میڈل اور ٹوکیو 2020 گیمز ایک گولڈ میڈل جتیا جب  کہ گزشتہ روز پیرالمپک میں خواتین کی 10 میٹر ایئر پسٹل میں چوتھا گولڈ میڈل جیتا ہے۔

ایشیائی پیرالمپک کمیٹی نے سارہ جوانمردی کے  تمغوں کے ساتھ ایک تصویر شائع کی اور انہیں کوئین آف پسٹل قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کامیابی قدیم ترین براعظم ایشیا کے لیے ایک اعزاز ہے۔

ایشین پیرالمپک: پسٹل کوئین نے تاریخ رقم کر دی

جوانمرد کے پاس پیرس میں ہونے والے پیرالمپک گیمز میں اپنے گولڈ میڈل کی تعداد بڑھا کر پانچ کرنے کا موقع ہے۔ پیرس میں 2024 پیرالمپکس گیمز میں اپنا دوسرا تمغہ جیتنے کے لیے، بدھ، 14 ستمبر، صبح 11:00 بجے، سارہ جوونمردی محمد رضا میرشفیئی کے ساتھ مکسڈ پسٹل 50m SH1 کلاس میں اپنے حریفوں کا مقابلہ کریں گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .