کنعانی: روسی فوجیوں کو ٹریننگ دینے کے لئے یوکرینی سرحد کے اندر ایک ایرانی فوجی کی موجودگی کا دعوی  جھوٹا اور بے بنیاد ہے

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ  ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے روسی فوجیوں کو ٹریننگ دینے کے لئے یوکرینی سرزمین کے اندر ایک ایرانی فوجی کی موجودگی کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے  ہوئے اس کی تردید کی ہے

ارنا کے مطابق  ترجمان وزارت  خارجہ ناصر کنعانی نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ جنگ کی مخالفت اور اختلافا ت کے پر امن حل کی تاکید اسلامی جمہوریہ ایران کا اصولی اور بنیادی موقف ہے۔

 انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران روس اور یوکرین کے درمیان اختلافات کے پر امن حل پر زور دیتا ہے۔

 ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہا کہ اس قسم کے بے بنیاد دعوے سیاسی محرکات کے تحت کئے جا رہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہ بے بنیاد دعوے  روس یوکرین تنازعے کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کے منافی  ہیں اور اس  سے تضاد رکھتے ہیں۔    

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .