ارنا کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے نیشنل کوآرڈینیٹرس کا پہلا اجلاس چین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ایران نے بھی شرکت کی ۔
یاد رہے کہ چین اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم کا صدر ہے۔
چین کے شہر چنگ داؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کوآرڈینیٹرس کے پہلے اجلاس میں ایران کے نیشنل کورآرڈینیٹر مہرداد کیائی اور علی نعمتی نے شرکت کی جو اس تنظیم میں ایران کے مستقل مندوب ہیں ۔
اس اجلاس میں دو ہزار چوبیس اور دوہزار پچیس کے لئے، تنظیم کے پروگراموں کے جائزہ لیا گیا۔
اسی طرح شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن دس ملکوں کے مندوبین نے تنظیم کے گزشتہ سربراہی اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس اجلاس میں اسی طرح پاکستان میں رکن ملکوں کی حکومتوں کے سربراہوں(وزرائے اعظیم) کے اجلاس نیز رکن ملکوں کے درمیان علمی، سیاسی، تجارتی ، اقتصادی ، ثقافتی اور نیز انسان دوستی کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر مندوبین نے چین اور شنگھائی تعاون تنظیم کے باہمی تعاون سے منعقدہ نمائش کا معائنہ بھی کیا۔
آپ کا تبصرہ