26 اگست، 2024، 11:39 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85579614
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستانی زائرین : راستے ہی ہر تکلیف، امام حسین کی محبت میں برداشت ہے

اہواز - ارنا – ایران کی عراق سے ملنے والی سرحد چذابہ سے کربلا کے لیے روانہ ہونے والے پاکستانی زائرین اس روحانی سفر سے واپسی  پر بڑی عقیدت کے ساتھ کہتے ہيں کہ وہ امام حسین علیہ السلام کی محبت میں  راستے کی تمام سختیوں کو برداشت کرتے ہیں۔

پاکستانی زائر طاہر نقوی نے ایرنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: میں امام حسین (ع) سے محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا کیونکہ اس مبارک راستے میں ہر شخص خدمت اور نیک اعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کے  حادثے اور 28 افراد کے جاں بحق ہونے پر اپنے ملک کے عوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام نے ہمیں صبر و استقامت کا سبق سکھایا، اس لیے ہم ۔ اس راستے میں تمام مشکلات اور صعوبتیں

برداشت کریں گے۔

اس پاکستانی زائر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امام حسین علیہ السلام  دین اور قرآن کی راہ میں شہید ہوئے، مزید کہا کہ  اربعین کا یہ پیدل مارچ  یقیناً امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور اور عالمی استکبار کی نابودی کا پیش خیمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جس طرح امام حسین علیہ السلام کفار اور ظلم و ستم کے خلاف کھڑے ہوئے اسی طرح ہم بھی عالمی استکبار کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اور فلسطین سمیت مظلوم اقوام کی ہمیشہ حمایت کرتے ہیں۔

ایک اور پاکستانی زائر علی عرفان نے کہا: میں پہلی بار کربلا گیا، اس سے پہلے میں نے اربعین  پیدل مارچ اور امام حسین علیہ السلام سے محبت کے مناظر  صرف ٹی وی پر دیکھے تھے ، لیکن اس بار میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ  لوگ کس طرح  امام حسین کی راہ میں  خدمت کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم اپنا سب کچھ حسینی راہ میں قربان کر دیتے ہیں اور راستے کی مشکل ہمارے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی۔ اس سفر کے دوران ایرانی لوگوں نے ہماری بہت عزت کی اور ہمیں رہائش اور کھانے کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

عرفان  نے کہا: جب ہم امام حسین علیہ السلام کی مظلومیت اور کربلا کے مناظر کو یاد کرتے ہیں تو سفر کی تمام مشکلات وصعوبتیں  ختم ہو جاتی ہيں۔ مجھے امید ہے کہ اگلے سال پھر میں اربعین مارچ میں شرکت کروں گا۔

انہوں نے یزد میں ہونے والے حادثہ  میں اپنے ہم وطنوں کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا: مجھے امید ہے کہ یہ تمام چاہنے والے اس دنیا میں امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ہوں گے۔

شلمچہ اور چذابہ سرحدی ٹرمینل خوزستان میں اربعین  کے موقع پر زائرین کے لیے  خاص گزرگاہیں ہیں اور ہر سال ملک  اور دوسرے ممالک سے ہزاروں زائر ، اربعین  امام حسین میں شرکت کے لئے اس راستے سے عراق جاتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .