26 اگست، 2024، 9:15 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85579553
T T
0 Persons

لیبلز

غاصب صیہونی حکومت کے رامیا فوجی اڈے پر حزب اللہ کا حملہ

تہران – ارنا – حزب اللہ نے غاصب صیہونی حکومت کے رامیا فوجی اڈے پر حملہ کرکے اس کے جاسوسی کے آلات تباہ کردیئے ہیں

ارنا نے العہد نیوز سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے رامیا فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس نے غزہ کے مظلوم اور ثابت قدم عوام اور فلسطین کے استقامتی محاذ  کی حمایت میں پیر کو صیہونی حکومت کے رامیا فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ۔

 حزب اللہ نے بتایا ہے کہ اس ڈرون حملے میں رامیا فوجی اڈے کو براہ راست نشانہ بنایا گیا اور اس کے جاسوسی کے آلات تباہ کردیئے گئے۔

دوسری طرف غاصب صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے نے جنوبی لبنان میں ایک کار پر حملہ کردیا جس میں عام شہری تھے۔

 یاد رہے کہ حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے رامیا فوجی اڈے پر ایسی حالت میں کامیاب ڈرون حملہ کیا ہے کہ اس کے اتوار کے آپریشن اربعین کے بعد پورے مقبوضہ فلسطین میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .