21 اگست، 2024، 9:38 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85574561
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستانی زائرین اربعین کی ایک بس کا حادثہ  

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹریفک پولیس نے یزد کے دہشیر روڈ پر پاکستانی زائرین اربعین کی  بس کے حادثے کی وجہ فنی خرابی بتائی ہے

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹریفک پولیس کے ایک اعلی افسر سید تیمور حسینی نے بدھ کو بتایا ہے کہ پاکستانی زائرین اربعین کو لے جانے والی ایک بس یزد کے دہشیر روڈ پر ہولناک حادثے کا شکار ہوگئی ۔

انھوں نے بتایا کہ بریک سسٹم فیل ہوجانے کی وجہ سے یہ بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر  اور حادثے کا شکار ہوگئی۔

پاکستانی زائرین اربعین کی ایک بس کا حادثہ  

  ٹریفک پولیس کے اعلی افسر سید تیمور حسینی نے بتایا کہ یہ حادثہ منگل 20 اگست کی رات نو بجکر اڑتالیس منٹ پر ہوا اور افسوس کہ اس دلخراش حادثے میں  28  مسافر جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے فورا بعد امدادی دستے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور انھوں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا  اور زخمیوں کو نزدیک ترین اسپتال پہنچادیا گیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .