19 اگست، 2024، 11:29 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85573181
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں  مزید 9 فلسطینی شہید

تہران(ارنا )نیوز ذرائع نےبتایا ہے کہ پیر کی شب مغربی غزہ الشاطی کیمپ پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں 9 فلسطینیوں شہید ہوگئے۔

فلسطین کی خبر رساں ایجنسی سما کے مطابق  شہید ہونے والوں میں حماس کے سابق سربراہ اسما‏عیل ہنیہ کے 6 قریبی ساتھ اور محافظین بھی شامل ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح سے اب تک غزہ  پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 35 فلسطینی شہید ہو ئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر  سے اب تک شہید ہونے والوں  کی تعداد 40 ہزار 139 تک پہنچ گئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .