ہفتہ کو حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے توپخانے سے حملہ کرتے ہوئے مقبوضہ کفر شوبا پہاڑیوں میں واقع "رویسات العلم" چھاونی کو براہ راست نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے "حدب یارون" چھاونی کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔
ایک اور بیان میں حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے حملہ آور ڈرونز کے ذریعے جل العلام چھاونی میں جاسوسی کے آلات کو نشانہ بنایا اور انہيں تباہ کر دیا۔
حزب اللہ یہ بھی اعلان کیا کہ اس کے مجاہد "حسین ابراہیم کساب" صور شہر میں موٹر سائیکل پر اسرائیلی ڈرون حملے کے دوران شہید ہو گیا۔
یاد رہے کہ استقامتی فلسطینی محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی کے بعد جب غاصب صیہونی حکومت نے اپنی ناقابل تلافی شکست کا بدلہ فلسطینی عوام سے لینے کے لئے غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کئے تو اسی وقت سے حزب اللہ لبنان شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی اہداف پر حملوں کا آغاز کردیا تھا۔
حزب اللہ لبنان نے اس وقت سے اب تک غاصب صیہونی حکومت کے درجنوں فوجی اڈروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔
حزب اللہ کے حملوں میں بہت سے صیہونی فوجی اڈے اور صیہونی فوج کے درجنوں ٹینک اور بکتر بند فوجی گاڑیاں اور دیگر جںگی وسائل تباہ ہوچکے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں غاصب صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ