اولمپک گیمز میں کھیلوں کے عالمی مسائل پر مسلط ممالک کی دوغلی پالیسیاں نمایاں تھیں۔

تہران- ارنا- رہبر انقلاب اسلامی نے کہا ہے حالیہ کھیلوں میں کھیلوں کے عالمی معاملات پر مسلط ممالک کی دوغلی پالیسیاں نمایاں تھیں۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 2024 کے اولمپک اور پیرالمپک گیمز میں شرکت کرنے والے ایرانی دستے ارکان کے ساتھ ملاقات کے دوران پیرس میں ہونے والے اولمپک اور پیرالمپک مقابلوں میں تمغہ جیتنے والوں، کھلاڑیوں، کوچز اور وفود کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔آیت اللہ خامنہ ای نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے ایک بار پھر اس ملک کے عزیز ترین بچوں کے ایک گروپ سے ملنے کا موقع ملا ہے۔ خاص طور پر ہمارے پیارے نوجوان کھلاڑی - جو فخر کا باعث ہیں - ملک ایران کے لیے اعزاز اور فخر کا باعث ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے حالیہ اولمپک اور پیرالمپکس مقابلوں کے ماحول پر روشن ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک اور چیز جو اس سال اولمپکس گیمز میں قابل توجہ تھی وہ بین الاقوامی کھیلوں کے مسائل پر حکمران ممالک کی دوغلی پالیسیاں ہیں۔ انہوں نے واقعی یہ ظاہر کردیا ہے کہ ان کے رویے میں دوغلی اور متعصبانہ پالیسیاں غالب ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا کہ ایک مخصوص حکومت ایک مخصوص ملک کو محروم کر دیتی ہے کیونکہ ایک مخصوص جگہ جنگ شروع ہو چکی ہے۔ لیکن صیہونی حکومت، جس نے ہزاروں بچوں کو قتل کیا ہے( تقریباً ایک سال میں 41 ہزار سے زائد افراد کو قتل کیا ہے) گیمز سے محروم نہیں کیا جاتا ٹھیک ہے۔یہ دوغلا رویہ نہیں تو اور کیا ہے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ ہم شروع سے یہ بات کہتے آئے ہیں لیکن، بعض لوگ کہتے ہم مبالغہ آرائی کرتے ہیں۔ یہ مبالغہ آرائی نہیں ہے -

رہبر انقلاب اسلامی نے کہاکہ وہ کہتے ہیں کہ کھیل سیاسی نہیں ہیں، جبکہ وہ کھیلوں میں سب سے زیادہ سیاسی عمل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

جاری ہے ۔۔۔۔۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .