16 ستمبر، 2024، 10:28 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85598735
T T
0 Persons

لیبلز

بلووں کی برسی پر امریکا اور بعض یورپی ملکوں کے مداخلت پسندانہ موقف پرناصر کنعانی کا ردعمل

تہران – ارنا – ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے ایران میں بلووں کی برسی پر امریکا اور بعض یورپی ملکوں کے مداخلت پسندانہ موقف پر کہا ہے کہ یہ ممالک اگر نہ بولیں تو خود ان کے حق میں بہتر ہے کیونکہ سننے والے ان پر کم ہنسیں گے  

ارنا کے مطابق ناصر کنعانی نے پیر 16 ستمبر کو اپنے سماجی رابطے کے پیج پرانسانی حقوق کے حوالے سے امریکا اور یورپی ملکوں کے کالے کرتوتوں کی یاد دہانی کراتے ہوئے لکھا ہے کہ انسانی حقوق کو اپنا پیشہ بنانے لینے والے، جارحین، دوسرے ملکوں اور اقوام پر خونریز جنگیں مسلط کرنے والے، دوسری اقوام کی سرزمینوں پر قبضہ کرنے والے، قتل و غارتگری کرنے والے، دنیا کے مختلف علاقوں میں اقوام کو دربدر کرنے والے، مقامی لوگوں اور رنگین فاموں کے حقوق پامال کرنے والے اور ان کے قاتلین، قرون وسطی  کے عقوبتخانے چلانے والے، صدام حکومت کو کیمیائی اسلحے اور بم دینے والے، سیاسی اور شہری حقوق کے لئے  مظاہرہ کرنے والوں کی سرکوبی کرنے والے، داعش اور ایم کے او جیسے  دہشت گرد گروہوں کے حامی اور ان کی میزبانی کرنے والے،  اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے حامی اور اس کو فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام کے لئے  ممنوعہ بم دینے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف قلم اور زبان چلانے سے پہلے اپنی حکومتوں کے جرائم کی تاریخ اور کالے کرتوتوں کی لمبی فہرست  پر ایک نظر ڈال لیں اس کے بعد انسانی حقوق اور ایرانی قوم کے حقوق کے دفاع  کی بات کریں ۔   

 ترجمان وزارت خارجہ نے اپنی اس پوسٹ ميں لکھا ہے کہ بعض ملکوں کے حکام کے نزدیک شرم وحیا کی اصطلاحیں کتنی مظلوم اور مہجور ہیں۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .