بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تہران (IRNA) ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے ساتھ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعلقات مستحکم طریقے سے جاری ہیں۔

 ارنا کے مطابق، محمد اسلامی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک متن شائع کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے 68ویں سالانہ جنرل اجلاس کے پہلے دن میں نے ویانا میں ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ملاقات میں باہمی تعاون کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ 

محمد اسلامی کے مطابق انہوں نے آئي اے ای اے کے سربراہ پر واضح کیا کہ ایران عالمی ادارے کے قوانین و ضوابط کے تحت اپنے ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھانے میں پوری طرح سنجیدہ ہے اور آئی اے ای اے کو بھی اس کی حمایت کرنا چاہیے۔ 

 اسلامی تصریح کرد: در این نشست پیشنهاد بهره ‌گیری آژانس بین‌المللی انرژی اتمی از فرصت‌ها و ظرفیت‌های هسته‌ای جمهوری اسلامی ایران مطرح شد.

اسلامی نے واضح کیا کہ اس ملاقات میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی، اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی صلاحیت اور توانائیوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ملاقات میں میں نے مثبت بات چیت ہوئی اور اسے ہم ایک قدم آگے جانب پیشرفت قرار دے سکتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .