یمن کی انصار اللہ نے اسرائیل کے خلاف حملے روکنے کی امریکی اور برطانوی تجویز مسترد کردی

تہران(IRNA) انصاراللہ یمن کے سیاسی بیورو کے رکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی تنظیم نے امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے اس تجویز کو مسترد کردیا ہے کہ اگر اسرائیل پر حملے روک دیئے جائیں وہ ہماری حکومت کو تسلیم کرلیں گے۔ 

رپورٹ کے مطابق انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے ثالثوں کے ذریعے ہمیں تجویز دی کہ اسرائيل پر حملے روکنے کے صورت میں وہ صنعاء میں ہماری حکومت کو تسلیم کر لیں لیکن ہم نے اس تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ 

گذشتہ مہینوں کے دوران غزہ کے عوام کی حمایت میں یمنی مسلح افواج نے صیہونی حکومت کے متعدد بحری جہازوں یا اس حکومت کے لیے سامان لے جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے جو بحیرہ احمر، بحر ہند اور آبنائے باب المندب کے راستے مقبوضہ علاقوں(اسرائيل) کی طرف جا رہے تھے۔ 

امریکہ اور برطانیہ نے بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت کے بہانے متعدد بار یمنی افواج کے ٹھکانوں پر حملے کیے لیکن بین الاقوامی ماہرین کے مطابق یہ اقدامات بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت۔بحری جہازوں پر یمنی فوج کے حملے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .