17 اگست، 2024، 1:19 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85570690
T T
0 Persons

لیبلز

روس میں برکس کے انڈسٹری منسٹرز کا اجلاس

17 اگست، 2024، 1:19 PM
News ID: 85570690
روس میں برکس کے انڈسٹری منسٹرز کا اجلاس

ماسکو (ارنا) برکس ممالک کے وزرائے صنعت کا 8 واں اجلاس روس کے شہر نیژنی‌نووگرود میں جمعہ کی شام اختتام پذیر ہوا

یہ اجلاس نئے صنعتی انقلاب کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد کیا گیا جس کی صدارت روس کے وزیر صنعت و تجارت عالیخانوف نے کی۔

اجلاس میں رکن ممالک کے وزراء، UNIDO (United Nation Industrial Development Organization) نیشنز انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن) اور یوریشین اکنامک یونین کے نمائندے شریک تھے۔

اجلاس میں برکس کے رکن ممالک کے نمائندوں نے اپنے ممالک کی صنعتی ترقی کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے درمیان علاقائی ہم آہنگی کے مثبت اثرات اور برکس گروپ کے ممبران کے درمیان کثیر الجہتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا تاکہ تحقیقاتی صنعتوں کی ترقی میں مدد ملے اور ان کے صنعتی ترقی کے اہداف کی تکمیل میں تیزی لائی جا سکے۔

مذکورہ اجلاس میں ایران کی نمائندگی صنعت، مائننگ اور تجارت کے نائب وزیر سید محمد موسوی نے کی۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھنگز، بلاک چین (معلومات کی ایک قسم)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، روبوٹکس، میڈیکل انجینئرنگ اور جینیات جیسی نئی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں ایران میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے انڈسٹری، مائننگ، صحت، علاج، زراعت، ہسبنڈری اور ٹرانسپورٹ میں ہونے والی ترقی کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ برکس گروپ میں رکنیت ایران کے لیے تجربات کے تبادلے اور صنعتی اور تجارتی رابطوں کو آسان بنانے کے لیے شاندار موقع ہے۔

اس موقع پر رکن ممالک کی علمی مصنوعات کی ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا اور ماسکو میں ایران بزنس سینٹر اور روس میں ایران انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ہاؤس کے تعاون سے اسلامی جمہوریہ ایران کا ایگزیبیشن بوتھ بھی قائم کیا گیا۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .