16 اگست، 2024، 4:21 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85569883
T T
0 Persons

لیبلز

زاہدان میں پاکستان کے زائرین اربعین کے لئے طبی خدمات

زاہدان – ارنا – صوبہ سیستان وبلوچستان کی اربعین کمیٹی کے طبی شعبے کے سیکریٹری نے زاہدان میں پاکستان کے زائرین اربعین کے لئے خصوصی کلینک کھولے  جانے کی خبر دی ہے۔

 ارنا کے مطابق  اربعین ملین مارچ  میں شرکت کے لئے زمینی راستے سے ایران ہوتے ہوئے عراق جانے والے پاکستانی زائرین اربعین اس سال دو زمینی سرحدوں، میرجاوہ اور ریمدان سے ایران پہنچ رہے ہیں ۔

 دونوں سرحدوں سے عراق جانے کے لئے ایران میں د اخل ہونے والے پاکستانی زائرین اربعین کی میزبانی کے لئے موکب کا انتظام کیا گیا۔

 میرجاوہ اور ریمدان دونوں زمینی سرحدوں سے ایران پہنچنے والے زائرین اربعین سرحد پر قائم موکب میں آرام کرنے کے بعد زاہدان پہنچتے ہیں اور وہاں سے عراق کی سرحد کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔

زاہدان میں پاکستان کے زائرین اربعین کے لئے زائر سرائے امام رضا (علیہ السلام) کے نام سے خصوصی موکب لگایا گیا ہے۔

 زاہدان کی اربعین کمیٹی کے طبی شعبے کے سیکریٹری نے بتایا ہے کہ اس موکب میں  پاکستانی  زائرین اربعین کے طبی معائنے کے لئے کلینک کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ اب تک اس کلینک میں 357 زائرین طبی خدمات حاصل کرچکے  ہیں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .