وزارت خارجہ کا یہ بیان 13 اگست منگل کے روز اسلامی مزاحمتی دن کے موقع پر شائع ہوا ہے
بیان میں کہا گيا ہے: سن 2006 میں 33 روزہ جنگ میں لبنان کی اسلامی مزاحمت کے قابل فخر فرزندوں کی فتح کی 18ویں سالگرہ پر ، لبنان کی قوم، حکومت، فوج اور لبنان کی مزاحمت خاط طور پر حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل جناب سید حسن نصر اللہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گيا ہے کہ آج اس عظيم تاریخی فتح ، اس کے بعد ہونے والے واقعات خاص طور پر الاقصی طوفان اور غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیون کے خلاف بھیانک جنگی جرائم کے بعد جو امریکہ اور کچھ مغربی ملکوں کے تعاون سے ہو رہے ہيں، اسلامی جمہوریہ ایران کے اس موقف کی حقانیت ثابت ہو گئی کہ صیہونی حکومت جیسے دشمن سے مقابلے کا واحد راستہ یہ ہے کہ تمام اسلامی ممالک اور حریت پسند لوگ فلسطینی مزاحمت کا بھرپور ساتھ دیں کیونکہ یہی فلسطینیوں اور علاقے کی دیگر اقوام کے حقوق کی بازیابی کا واحد طریقہ ہے ۔
آپ کا تبصرہ