12 اگست، 2024، 2:07 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85566015
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں ایک اور صہیونی فوجی ہلاک

12 اگست، 2024، 2:07 PM
News ID: 85566015
غزہ میں ایک اور صہیونی فوجی ہلاک

تہران (ارنا) صیہونی ذرائع ابلاغ نے پیر کی صبح غزہ میں ایک اور صیہونی فوجی کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی بستی کریات طبعون سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ عمر جینز برج جو کہ 101 ویں چھاتہ بردار بریگیڈ کا رکن تھا، جنوبی غزہ میں ہونے والی لڑائیوں میں مارا گیا۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ غزہ پٹی میں جاری لڑائی کے دوران صہیونیوں نے اپنے جانی نقصان کے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کی بھرپور کوشش کی ہے۔ صہیونی میڈیا نے بھی متعدد بار ہلاکتوں کے اعداد وشمار میں شدید سنسرشپ کی طرف اشارہ کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ خود صیہونیوں کو ان اعدادوشمار کے بارے میں شکوک و شبہات ہیں جو صیہونی فوج اور حکام ان ہلاکتوں کے بارے میں دیتے ہیں۔

صیہونی میڈیا نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ صیہونی فوج کی طرف سے اعلان کردہ زخمیوں کے اعدادوشمار ہسپتالوں کے فراہم کردہ اعدادوشمار سے مختلف ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .