IRNA کے نامہ نگار کے ساتھ انٹرویو میں قربان علی مردانی نے بتایا کہ وہ پاکستانی اربعین حسینی زائرین کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کو درکار فیول فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات اور منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، اور آج پہلے قافلے کی آمد کیساتھ ہی میرجاوہ سے زائرین کو لے جانے والی 20 سے زیادہ بسوں کو فیول فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میرجاوه میں خلیج فارس فیول اسٹیشن، زاهدان میں رامشار، تل سیاه، پایانه مسافربری اور جهان (نصرت آباد) سمیت پاکستانی زائرین کو (پاکستانی یا ایرانی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے) پورے روٹ پرموجود تمام اسٹیشنوں پر تاخیر کے بغیر فیول فراہم کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ