ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے سماج رابطے کے ایکس پیج پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ دن دور نہیں ہے جب دنیا کی انصاف پسند حکومتوں اور اقوام کے غیظ وغضب کا طوفان باغی اور نسل پرست اسرائیلی حکومت کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا
دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے فلسطین میں جنگی جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے ساتھ ہی دوسرے ملکوں کی ارضی سالمیت اور ان کے قومی اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی کے ذریعے بین الاقوامی امن اور ثبات و سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال د یا ہے۔
انھوں نے لکھا ہے کہ اس باغی حکومت نےمظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ ہی دنیا کی دیگر اقوام کی آتش غیظ بھی بھڑکا دی ہے اور اب وہ دنیا کی انصاف پسند حکومتوں اور اقوام کی آتش غیظ و غضب کے طوفان سے خود کو بچا نہیں سکتی۔
آپ کا تبصرہ