امید ہے کہ جلد ہی یمن میں پائیدار امن معاہدے  پر دستخط ہوں گے، ترجمان وزارت خارجہ

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے علاقائی بحرانوں کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہم جلد سے جلد یمن میں پائیدار امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھیں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے یمن میں صنعاء کے ہوائی اڈے سے پروازیں بحال کرنے اور بینکنگ اور سرمایہ کے مسائل حل کئے جانے  کے سلسلے میں طے پانے والے معاہدے  کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے یمن کے امور میں  نمائندے گرونڈ برگ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ناصر کنعانی نے  زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی ایسے معاہدے کو جو اقتصادی دباؤ  میں کمی  اور یمن کی فضائی، سمندری اور زمینی ناکہ بندی  کے خاتمے کا باعث بنے اسے یمنی عوام کے مفاد میں اور میں پائیداری کا سبب  سمجھتا  ہے۔  

وزارت خارجہ کے ترجمان نے علاقائی بحرانوں کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسی  کا ذکر کیا  اور امید ظاہر کی کہ ہم جلد از جلد یمن میں پائیدار امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .