ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعے کی رات مغربی شام کے شہر لاذقیہ کے نواحی علاقوں میں شامی فوج کے گولے باردو اور اسلحے کے گوداموں پر بمباری کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے لاذقیہ کے ساتھ ہی جنوب مغربی شام کے علاقے طرطوس پر بھی بمباری کی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی میڈیا ذرائع نے اس سے پہلے رپورٹ دی تھی کہ اسرائیلی فوج نے شام کے دفاعی نظام کو پوری طرح تہس نہس کردیا ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ صیہونی فوج نے ایک ہزار آٹھ سو بم گراکر شام کے پانچ سو فوجی مراکز تباہ کردیئے ہیں
آپ کا تبصرہ