25 جولائی، 2024، 1:11 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85548759
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان کے وزیر اعظم 30 جولائی کو تہران آئيں گے

اسلام آباد - ارنا - پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے وزیر اعظم شہباز شریف  اسلامی جمہوریہ ایران  کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب  حلف برداری میں شرکت کے لیے 30 جولائی کو تہران کا سفر کریں گے۔

محترمہ ممتاز زہرا بلوچ  نے  جمعرات کو اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ  شہباز شریف آئندہ منگل کو ایران کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا: پاکستان کے وزیر اعظم ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی دعوت پر تہران کا دورہ کریں گے اور اس دورے کا مقصد نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا ہے۔

متاز زہرا نے زور دیا: پاکستان کے وزیر اعظم کا اسلامی جمہوریہ ایران کا آئندہ دورہ دونوں ممالک کے  درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون  کی توسیع کے لئے حکام کی سطح پر عزم کی علامت ہے۔

چودہویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جو کہ 5 جولائی کو منعقد ہوئے، ڈاکٹر  مسعودی پزشکیان  کو عوام نے اکثریتی ووٹوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کے نویں صدر کے طور پر منتخب کر لیا۔

پروگرام کے مطابق پہلے صدر کے عہدے کی توثیق ہوگی اس کے بعد تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .