23 جولائی، 2024، 6:43 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85547058
T T
0 Persons

لیبلز

اب تک 60 ممالک نے  حلف برداری کی تقریب میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی صدارتی کمیٹی کے رکن نے بتیا ہے کہ 60 ممالک کے حکام اور وفود نے 14ویں صدر کی تقریب حلف برداری میں اپنی شرکت کی اطلاع دی ہے۔

مجتبی یوسفی نے بتایا کہ چار صدور، 12  اسپیکر اور 7 وزرائے اعظم، 3 نائب صدر، 2 نائب وزیر اعظم اور 14 وزرائے خارجہ کی شرکت یقینی ہے۔

واضح رہے 28 جولائی کو صدر مملکت کے  عہدے کی توثیق کی تقریب رہبر معظم انقلاب اسلامی اور سول و  فوجی حکام کی موجودگی میں امام خمینی (رہ) حسینیہ میں منعقد ہوگی۔

حلف برداری کی تقریب 30 جولائی بروز منگل شام 16:00 بجے  پارلمینٹ میں ملکی عہدیداروں اور غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔

 حلف برداری کی تقریب میں آئین کے آرٹیکل 121 کے مطابق نو منتخب صدر حلف اٹھائیں گے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں اور قابلیت کو ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے استعمال کریں گے جو انھوں نے سنبھالی ہیں اور آخر میں وہ حلف  نامہ پر دستخط کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .