20 جولائی، 2024، 9:28 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85543901
T T
2 Persons

لیبلز

پاکستان کی طرف سے نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کا حماس نے خیر مقدم کیا

تہران - ارنا - فلسطین کی تحریک حماس نے ہفتہ کو ایک بیان میں پاکستانی حکومت کی طرف سے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کو دہشت گرد قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔

تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے: ہم پاکستانی حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں غاصب صیہونی حکومت کو جنگی مجرم اور اس کے وزیر اعظم کو دہشت گرد قرار دیا گيا ہے۔

حماس نے کہا ہے: اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور نیتن یاہو کے بارے میں پاکستان کا بیان ہماری قوم کی حمایت کی سمت ایک قدم ہے جو نسل کشی اور قومی تصفیہ کے خطرے سے دوچار ہے۔

حماس نے مزید کہا: ہم تمام ممالک سے  گزارش کرتے ہيں  کہ وہ  اس فاشسٹ  غاصب حکومت کو الگ تھلگ اور اس کا بائکاٹ  کرنے اور کے لیے  قدامات کریں۔ ہم عالم اسلام کے ممالک سے بھی  مطالبہ کرتے  ہیں کہ وہ فلسطینی قوم کی حمایت اور امداد  کی  کوشش کریں اور غزہ میں جرائم اور نسل کشی کے ارتکاب سے روکنے کے لئے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

 حماس کا یہ بیان پاکستانی حکومت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دینے اور فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے الزام میں ان کے  کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کے مطالبہ کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا: نیتن یاہو ایک دہشت گرد ہے جس نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .