غزہ پر اسرائیل  کی جارحیت کے خاتمے کے لیے یمنی فوج کا آپریشن تیزی سے جاری ہے، انصار اللہ کے رہنما

تہران- ارنا- یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے صیہونی جارحیت کے خلاف جنگ میں تمام اسلامی ممالک کی شرکت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: غزہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لئے یمنی فوج کا آپریشن دن بہ دن بڑھتی رفتار کے ساتھ جاری ہے۔

انصار اللہ یمن  کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت سے متعلق بحری جہازوں اور امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیوں کے جاری رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا: جب تک غزہ پٹی کے خلاف جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور اس علاقے کی ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی، ہمارا میزائل آپریشن اور بحری کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا: ہمارے آپریشن کے نتائج میں سے ایک جو دشمنوں کے لیے حیران کن اور غیر معمولی ہے، آئزن ہاور طیارہ بردار بحری جہاز کو بحیرہ احمر سے نکال باہر کرنا تھا۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے زور دیا کہ  امریکہ، اپنے  طیارہ بردار بحری جہازوں کو ہٹانے کے بعد اسرائیل کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کے لیے سعودیوں کو پھنسانے کی  کوشش  کر رہا ہے۔ میں سعودی حکومت کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ہماری قوم کے انتباہات اور نعروں پر کان دھرے اور امریکہ اور اسرائیل کی مدد  کرنے کی غلط حرکت بند کرے ۔

انہوں نے مزید کہا: یمنی قوم کے خلاف سعودیوں کی  جارحیت،  امریکہ کے  حکم پر اور اسرائیل کی خدمت کرنے کے لئے ہے۔

سید عبدالملک الحوثی نے کہا: اسرائیل اور امریکی دشمنوں کے ساتھ جنگ  کا میدان ، ایک ایسا میدان ہے جس میں تمام اسلامی اقوام کواترنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: مسئلہ فلسطین دردناک مسئلہ اور  المیہ ہے اور یہ بڑے شرم کی بات ہے کہ اس کے اطراف کے اسلامی ملکوں کا رویہ اس طرح کا ہو۔

ظہر عاشور ، عزاداری میں نومنتخب صدر کی شرکت

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .