16 جولائی، 2024، 7:04 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85540615
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ پٹی میں صیہونی جرائم جاری 23 شہید، 53 زخمی +ویڈیو

تہران - ارنا - صیہونی فوج نے منگل کی شام غزہ پٹی کے شمال، مرکز اور جنوب میں بیک وقت تین جرائم میں کم از کم 23 فلسطینیوں کو شہید اور 53 کو زخمی کردیا۔

صیہونی حکومت نے غزہ پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کے مغرب میں المواصی کے علاقے میں فلسطینی پناہ گزینوں سے بھرے علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں چار بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ پٹی کے وسط میں واقع العودہ اسپتال نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ میں آنروا  سے منسلک اسکول پر اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں 6 فلسطینی  شہید اور 48 زخمی  ہوئے ہيں جنہيں اس اسپتال میں داخل کرایا گيا ہے۔

غزہ پٹی کے شمال میں واقع انڈونیشیا اسپتال نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی کے شمال میں شیخ زائد اسکوائر میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں 4 شہداء  کی لاؤيں اور 5 زخمیوں کو اس اسپتال  ميں منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اس علاقے پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے اب تک 38,713 فلسطینی شہید اور 89,166 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .