خلیج فارس تعاون کونسل: عالمی برادری تل ابیب سے اس کے جرائم کا حساب طلب کرے۔

تہران(ارنا) خلیج فارس تعاون کونسل نے غزہ میں صیہونی حملوں کو منظم جرائم قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تل ابیب سے اس کے جرائم کا حساب طلب کرے۔

خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البداوی کے جاری کردہ ایک بیان میں غزہ کے جنوبی غزہ کے المواصی کیمپ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے جس میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا ہے کہ  اس حملے نے ایک بار پھرثابت کردیا ہے کہ صیہونی حکومت ہمارے فلسطینی بھائیوں کے خلاف منظم جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کسی بھی قانون، ضابطوں اور معاہدوں کی پابند نہیں ہے لہذا عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے اور تل ابیب انصاف کٹہرے میں لا کھڑا کرے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .