8 جولائی، 2024، 5:02 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85533587
T T
0 Persons

لیبلز

 لبنان پر حملے کے نتائج کی بابت نتن یاہو کو صیہونی جنرل کا انتباہ

 تہران – ارنا – غاصب  صیہونی حکومت کے ایک پرانے جنرل نے صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کو نصیحت کی ہے کہ جنگ غزہ سے عبرت حاصل کریں اور جنگ کا دائرہ لبنان تک نہ پھیلائیں

 تہران – ارنا – غاصب  صیہونی حکومت کے ایک پرانے جنرل نے صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کو نصیحت کی ہے کہ جنگ غزہ سے عبرت حاصل کریں اور جنگ کا دائرہ لبنان تک نہ پھیلائیں

ارنا کے مطابق ایک صیہونی روزنامے ہاآرتص نے پیر کو رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج کی ریزرو فورس کے جنرل اسحاق بریک نے کہا ہے کہ جب اسرائیلی فوج حماس کو شکست دینے پر قادر نہیں ہے تو حزب اللہ کو بھی شکست نہیں دے سکے گی۔  

 صیہونی حکومت کی ریزرو فورس کے اس کہنہ مشق جرنیل نے اسی کے ساتھ  نتن یاہو کو حماس کے ساتھ جنگ بندی کے موجودہ  مجوزہ سمجھوتے کی مخالفت کی بابت بھی سخت خبردار کیا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق جنرل اسحاق بریک نے کہا ہے کہ اگر نتن یاہو نے سمجھوتہ دوبارہ مسترد کیا تو اسرائیلی جنگی قیدیوں کو ہم ہمیشہ کے لئے کھودیں گے۔

اس صیہونی جرنیل نے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف  جنگ ہماری کامیابی پر ہرگز منتج نہیں ہوگی بلکہ ہمیں المناک شکست ہوگی۔  

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے آپریشن طوفان الاقصی ميں اپنی ناقابل تلافی شکست کا مظلوم فلسطینی عوام سے بدلہ لینے کے لئے غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کئے ۔

غزہ پر نو مہینے سے جاری اس وحشیانہ ترین جارحیت میں صیہونی فوجیوں نے بے شمار جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا، مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی کی، غزہ کا بنیادی ڈھانچہ، اسکول، کالج، اسپتال اور بنیادی ترین ضرورت کی  سبھی بنیادی تنصیبات تباہ کرکے اس کو ویرانے میں تبدیل کردیا، اڑتیس ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی عوام کو شہید اور تقریبااٹھاسی ہزار کو زخمی کردیا لیکن اپنا ایک بھی مقصد حاصل نہ کرسکے اور آج صیہونی فوجی حکام غزہ مشن میں ناکامی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔  

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .