3 جولائی، 2024، 10:16 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85528508
T T
0 Persons

لیبلز

لبنان صیہونیوں کے لئے ایسا جہنم ہوگا جہاں سے نکلنا نا ممکن، باقری

تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ لبنان صیہونیوں کے لیے یقینی طور پر ایسا جہنم بن جائے گا جہاں سے واپسی ممکن نہيں ہوگی۔

انہوں نے  کہا: لبنان میں مزاحمت نے محاذ پر اور سفارت کاری کے شعبے میں بھی سرگرم رول ادا کیا ہے اور اس نے اپنی حفاظت کا بہترانتظام بھی کر لیا ہے۔

علی باقری  نے بدھ کے روز  کابینہ اجلاس کے موقع پر نامہ نگاروں سے ایک گفتگو میں کہا: لبنان صیہونیوں کے لیے یقینی طور پر ایسا جہنم بن جائے گا جہاں سے واپسی ممکن نہيں ہوگی۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا جنگ کا امکان ہے، انہوں نے کہا: لبنان میں مزاحمت نے محاذ پر اور سفارت کاری کے شعبے میں بھی سرگرم رول ادا کیا ہے اور اس نے اپنی حفاظت کا بہترانتظام بھی کر لیا ہے۔

قائم مقام وزیر خارجہ نے بن سلمان کے دورہ ایران کے بارے میں بھی کہا : بن سلمان کا دورہ ایران  دونوں ملکوں  کے  ایجنڈے میں شامل ہے تاہم اس سلسلے میں مذاکرات سے پہلے ایران میں نئ حکومت کی تشکیل ضروری ہے۔

باقری نے ٹرمپ کے صدر بننے کے امکان اور اس پر ایران کی آئندہ حکومت کے موقف کے بارے میں پوچھے  گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام ایسا ہے  کہ اس پر کسی کے آنے  جانے سے کچھ اثر نہيں پڑتا  اور اس سے ہماری اہم پالیسیاں متاثر نہيں ہوتیں تاہم ہم امریکہ سمیت بین الاقوامی منظر نامے میں ہونے والی تبدیلیوں کے لیے ضروری آمادگی رکھتے ہيں اور اگلے حکومت یقینا اس سلسلے میں بھی سنجیدہ انتظامات کرے گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .