3 جولائی، 2024، 8:22 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85528450
T T
0 Persons

لیبلز

24 گھنٹوں میں 24 صیہونی زخمی

3 جولائی، 2024، 8:22 PM
News ID: 85528450
24 گھنٹوں میں 24 صیہونی زخمی

تہران - ارنا - صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے 24 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز اعتراف کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے مزید 24 فوجی زخمی ہوئے جن میں سے 23 غزہ پٹی میں جنگ  کے باعث زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ اتوار اور پیر کو اس کے 44 فوجی زخمی ہوئے اور کہا تھا کہ ان میں سے 14 غزہ پٹی میں جنگ کے دوران زخمی ہوئے۔

منگل کے روز صیہونی حکومت کے ذرائع نے بھی غزہ پٹی کے وسط میں واقع "نتسارم" میں صیہونی فوج کے 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔

صیہونی فوج کے اعتراف کے مطابق جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد چار ہزار سے زائد ہو چکی ہے جن میں سے دو ہزار  غزہ پٹی پر زمینی حملوں کے بعد زخمی ہوئے ہیں۔  

 واضح رہے کہ ذرائع ابلاغ اور متعدد تجزیہ نگاروں نے تل ابیب کے حکام کی طرف سے جنگ کی  خبروں پر سخت سنسر شپ  کے پیش نظر،  صیہونی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد  اس سے کہیں زیادہ بتائی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .