1 جولائی، 2024، 8:19 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85526280
T T
0 Persons

لیبلز

عالمی چیپمئن شپ جیتنے پر ایران کی قومی تائیکوانڈو ٹیم کی نگراں صدر کی مبارکباد

 تہران – ارنا – اسلامی  جمہوریہ ایران کے نگراں صدر محمد مخبر نے ملک کی قومی تائیکوانڈو ٹیم کو جنوبی کوریا میں  عالمی چیپمئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے

ارنا کے مطابق نگراں صدر محمد مخبر نے لگاتار دوسری بار عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیتنے پر ملک کی قومی تائیکوانڈو ٹیم کے لئے مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔

نگراں صدر محمد مخبر نے ایران کی قومی تائیکوانڈوٹیم کے نام مبارکباد کے پیغام میں ٹیم کے اراکین، کوچ، اور مینجمنٹ کے اراکین کی محنتوں اور کاوشوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور خدا وند عالم سے ٹیم اور اس سے متعلقہ سبھی ذمہ دار لوگوں کے لئے مزید کامیابیوں کی آرزو کی ہے۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی تائیکوانڈو ٹیم نے آج پیر یکم جولائی کو تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2024 جیت لی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی تائیکوانڈو ٹیم نے لگاتار دوسری  بار عالمی چیپمئن شپ اپنے نام کی ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی مردوں کی  قومی تائیکوانڈو ٹیم نے جنوبی کوریا میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں،   ایران اپنے ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .